پراجیکٹ اپ ڈیٹس

 

ہنرمند نوجوان پر امن پاکستان

شمولیت اور استعداد کار کے حوالے سے نوجوانوں کی راہنمائی کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

بہاولپور: 15 تا 20اگست 2014

برگد تنظیم برائے ترقی نوجوانان نے چھ روزہ تربیتی ورکشاپ مورخہ 15تا20اگست2014 کو جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں میں 39ایسے نوجوان لڑکے لڑکیوں کیساتھ کی، جو نوجوانوں کے لیے کام کرنے والے مختلف 18اداروں کے ساتھ منسلک ہیں۔ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والی درج ذیل ادارہ جات کے نوجوان ملازمین اس تربیتی ورکشاپ کا حصہ رہے۔

اشاعتی مواد برائے پراجیکٹ

فروغ امن کے لیے نوجوانوں کی شمولیت اور استعداد کاری کے پراجیکٹ کا ایک تعارفی کتابچہ تیار کیا گیا۔ جس کی ۱۰۰۰۰ کاپیاں متعلقہ اضلاع میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کو بانٹی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ۲۰۰۰ مگز بھی تیار کیے گئے جن کو پراجیکٹ دورانیے میں مختلف لوگوں میں یاد گار کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ مزید ابھی تک ۲۰۰۰ ٹی شرٹس بھی تیار کر لی گئیں ہیں ۔ جو تربیتی کورسز میں شامل نوجوانوں اور ہم مرتبہ اجلاسوں میں تقسیم کی جائیں گی ۔

ضلع لودھراں اور مظفر گڑھ کے دورہ جات

مورخہ ۲۳ تا ۲۶ جون ۲۰۱۴ کو ضلع مظفر گڑھ اور لودھراں کے متعلقہ کوآرڈینیٹرز نے ضلعہ جات کا دورہ کیا اور دونوں اضلاع میں ۱۷مختلف تنظیموں اور اداروں کے ۱۰۲ نمائندگان سے مختلف ۴۰ ملاقاتیں کیں۔ جنکا مقصداداروں کی طرف سے نامزدگیوں میں معیار کو جانچنا اور مقامی لوگوں سے میل جول بڑھانا تھا۔ اس کے علاوہ تربیتی ورکشاپس کے حوالے سے مناسب جگہ کا انتخاب بھی اس دورے کے بنیادی مقاصد میں سے ایک تھا۔

۱۵ تربیتی ورکشاپس کے ابتدائی مراحل کی تکمیل

فروغ امن کے لیے نوجوانوں کی شمولیت اور استعداد کاری کے پراجیکٹ میں ۱۵ تربیتی ۶ روزہ ورکشاپس کا اہتمام بھی شامل ہے۔ جس میں کُل ۵۱۰ نوجوانوں کو پراجیکٹ کے حوالے سے مختلف طرز کے مہارتیں سکھائیں جائیں گی۔ ان ۵۱۰ نوجوانوں میں سے نوجوانوں کے لیے کام کرنے والی ۸۰ تنظیموں سے ۱۶۰ نوجوان کے ساتھ مختلف نوعیت کی ۵ تربیتی ورکشاپس کی جائیں گی۔ جبکہ باقہ ماندہ ۳۱۰ نوجوانوں کا انتخاب متعلقہ اضلاع کے سکول و کالجز اور یونیورسٹی طلبا طالبات بشمول سماجی طور پر متحرک نوجوانوں میں سے کیا جائے گا۔ ان ۳۱۰ نوجوانوں کے ساتھ پراجیکٹ کے حوالے سے مختلف نوعیت کی ۱۰ تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

فنی تعلیم اور پیشہ وارانہ مہارت کے حصول وفروغ کے حوالے سے ایک ڈائیلاگ کا انعقاد

فروغ امن کے لیے نوجوانوں کی شمولیت اور استعداد کاری کے پراجیکٹ کے اولیں سنگ میل میں سے فنی تعلیم اور پیشہ وارانہ مہارت کے حصول وفروغ کے حوالے سے ایک ڈائیلاگ کا انعقاد بھی شامل تھا۔ جس کو ملتان میں مورخہ ۲۸ جون ۲۰۱۴ کو محکمہ برائے امور نوجوانان، کھیل، آثار قدیمہ اور سیاحت کی معاونت سے عملی جامہ پہنایا گیا۔

محکمہ برائے امور نوجوانان، کھیل، آثار قدیمہ اور سیاحت کے ساتھ مفاہمت کی یا داشت پر دستخط

مورخہ ۱۲ جون ۲۰۱۴ لاہور، فلیٹیز ہوٹل میں فروغ امن کے لیے نوجوانوں کی شمولیت اور استعداد کاری کے پراجیکٹ کے حوالے سے برگد تنظیم اورمحکمہ برائے امور نوجوانان، کھیل، آثار قدیمہ اور سیاحت کے ساتھ مفاہمت کی یا داشت پر دستخط کیے۔ اس تقریب میں کوئی سات کے قریب لوگوں نے شرکت کی جبکہ صدارت وزیر امور نوجوانان جناب رانا مشہود احمد خاں صاحب کی طرف سے میسر رہی۔

پراجیکٹ پلاننگ میٹنگ ۔ June 7-9, 2014

فروغ امن کے لیے نوجوانوں کی شمولیت اور استعداد کاری” کے نام سے دس ماہ کی مدت کا ایک پراجیکٹ اُمید جواں اور برگد تنظیم برائے ترقیِ نوجوانان نے مل کر جنوبی پنجاب کے چار اضلاع میں شروع کیا۔ جس کی تین روزہ پلاننگ میٹنگ گوجرانوالہ میں مورخہ ۷ جون تا ۹ جون ۲۰۱۴ کو منعقد کی گئی۔میٹنگ کا اولیں اور آخری دن برگد کے آفس میں ہی گذارہ گیا جبکہ وسطی دن علینا ہوٹل گوجرانوالہ میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت ہوتی رہی۔